Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
'چور' کہے جانے کے خوف نے جان لے لی - حیدرآباد یونیورسٹی طالب علم کی تالاب میں کود کر خودکشی

'چور' کہے جانے کے خوف نے جان لے لی - حیدرآباد یونیورسٹی طالب علم کی تالاب میں کود کر خودکشی

Urdu Leaks 5 days ago

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے طالب علم میانک کندو نے خودکشی کرلی. میانک کندو یونیورسٹی میں ایم اے اکنامکس فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس نے یونیورسٹی کی حدود میں موجود تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع یونیورسٹی سکیورٹی عملہ نے مقامی پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ میانک کندو پر ماضی میں یونیورسٹی سے دو لیپ ٹاپ چوری کرنے کے الزامات لگے تھے۔ آج ایک اور لیپ ٹاپ گم ہونے کے بعد خود کو دوبارہ چور قرار دیے جانے کے خدشہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ اسی غم میں اس نے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks