Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جگتیال ضلع میں تین کمسن بچے کنویں میں گر کر ہلاک

جگتیال ضلع میں تین کمسن بچے کنویں میں گر کر ہلاک

Urdu Leaks 4 days ago

جگتیال - تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میڈپلی منڈل کے گاؤں کونڈاپور میں واقع شیو گنگا مندر کے کنویں (کونیر) میں گرنے سے تین کم عمر بچے ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والے بچوں کی شناخت کونڈاپور کے رہائشی اڈلاگٹہ شیکھر کے بیٹے شرواند شیو (7)، شیکھر کے سالے راجندر پرساد کے بیٹے منویت سائی (11) اور بیٹی منسونی (8) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بچے اپنے گھر والوں کے ساتھ مندر آئے تھے اور پوجا کرنے کے دوران کنویں کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک پھسل کر پانی میں گر گئے، جس کے نتیجے میں یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks