Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سوریہ پیٹ ضلع میں بی آر ایس لیڈر کا قتل ۔نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے تھیلے میں باندھ کر پھینک دیا گیا

سوریہ پیٹ ضلع میں بی آر ایس لیڈر کا قتل ۔نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے تھیلے میں باندھ کر پھینک دیا گیا

Urdu Leaks 1 day ago

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں سنسنی خیز واردات پیش آئی جہاں سابق سرپنچ اور بی آر ایس لیڈر سی مدھو کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ضلع کے ایرکارم علاقے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق حملہ

آوروں نے مدھو کے جسم کے تین ٹکڑے کرکے انہیں تھیلے میں باندھ دیا اور قریبی ایس آر ایس پی کنال میں پھینک دیا۔ مقامی افراد نے مشتبہ تھیلے کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے

سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق
سال 2018 میں بی آر ایس کے سرپنچ اور لیڈر وینکنا کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔اسی کیس میں چنتلاپتی مدھو

گواہ تھا۔کیس کی سماعت آخری مرحلہ میں پہنچنے پر ملزمین کو اندیشہ تھا کہ اگر مدھو عدالت میں گواہی دے گا تو انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے اسی خوف کے تحت مدھو کو کرن

ستیش، سرینو اور ملیا نامی افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks