Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پولیس کمشنر نظام آباد نے ساٹا پور میں مویشی بازار کا اچانک معائنہ کیا  عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی

پولیس کمشنر نظام آباد نے ساٹا پور میں مویشی بازار کا اچانک معائنہ کیا عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی

Urdu Leaks 1 day ago

پولیس کمشنر نظام آباد نے ساٹا پور میں مویشی بازار کا اچانک معائنہ کیا

عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی

نظام آباد:23/ مئی (اردو لیکس) بقرعید کے پیش نظر عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور امن و امان کی برقراری کو یقینی بنانے کے خصوصی اقدامات کے تناظر میں نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے ساٹا پور مویشی بازار کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ساٹا پور گرام پنچایت عملہ سے مویشیوں کی خرید و فروخت کے بارے میں دریافت کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے شہر کی حدود میں قائم ویٹرنری ڈاکٹرز کے چیکنگ پوائنٹ کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ویٹرنری افسران کی طرف سے جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹس کے بارے میں دریافت کیا اور ان میں مویشیوں کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے کہا کہ مویشیوں کی نقل و حمل، فروخت اور ذبح کرنے سے متعلق امور کی مکمل جانچ کی ہے اور کیا قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں سے متعلق صحت کے معیارات پر عمل کیا جارہا ہے

۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ویٹرنری حکام ہر جانور کا طبی معائنہ کریں اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ چیک کریں۔انہوں نے غیر قانونی اسمگلنگ، بیمار مویشیوں کی فروخت اور خلاف ضابطہ سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ویٹرنری عملہ چیکنگ پوائنٹس پر آپس میں مل کر کام کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے چوکس رہیں۔

کمشنر نے کہا کہ محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے کہ عوام اس تہوار کو پرامن ماحول میں منائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں

۔اس موقع پر بودھن اے سی پی سرینواس، رنجل ایس آئی سری چندر موہن، ضلع اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر روہت ریڈی، منڈل ویٹرنری ڈاکٹر وٹھل، ڈاکٹر پرمود ایڑپلی، ڈاکٹر نریندر نوی پیٹ،ڈاکٹر سریش ودیگر نے شرکت کی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks