Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔نواب مجاہد عالم خان کا بیان

ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔نواب مجاہد عالم خان کا بیان

Urdu Leaks 18 hrs ago

حیدرآباد ۔ ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے نواب مجاہد عالم خان نے کہا ہے کہ یہ خبر نہایت دل دہلا دینے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے خاندان سے ان کے دیرینہ اور قریبی تعلقات رہے ہیں اور اس غم کی گھڑی میں وہ ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں نواب مجاہد عالم خان نے واضح کیا کہ اس واقعہ سے ان کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے بنگلورو میں ہیں اس کے باوجود بعض سیاسی عناصر اور میڈیا کے کچھ حلقے بدنیتی کے تحت ان کا نام اس معاملہ سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں،جو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ ساتھ ہی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ بھی انھوں نے دیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks