Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کو ٹکر دے کر ہلاک کرنے والے افراد کی تصاویر منظر عام پر

ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کو ٹکر دے کر ہلاک کرنے والے افراد کی تصاویر منظر عام پر

Urdu Leaks 22 hrs ago

حیدرآباد میں نامور وکیل خواجہ معز الدین کو مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت قتل کردیا گیا۔ حملہ آور کے سی سی ٹی وی تصاویر منظر عام پر آگئے ہیں اطلاعات کے مطابق چار نامعلوم افراد صبح سے ہی ان کے گھر کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ہی نمبر پلیٹ کے بغیر اسکارپیو گاڑی سے ٹکر مار کر انہیں ہلاک کردیا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کیلئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور مختلف مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ کو منصوبہ بند حملہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات آگے بڑھائی جارہی ہیں۔

واضح رہے که حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقے میں ٹکر دے کر سینئر وکیل خواجہ معز الدین کا قتل کردیا گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا جب سینئر وکیل اپنے گھر سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی کی ڈرائیور سیٹ میں بیٹھنے والے

تھے کہ اسی دوران ایک ایس یو وی تیز رفتاری سے آئی اور انہیں ٹکر دے دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ ہوا میں اچھل کر سڑک پر چند میٹر دور جا گرے۔ انہیں شدید چوٹیں آئیں اور فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا وہ زخموں سے جانبر نہ

ہوسکے۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کرلیا ہے اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ وقف اراضیات کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks