Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نظام آباد میں صدر پی سی سی مہیش کمار گوڑ کی سالگرہ تقریب

نظام آباد میں صدر پی سی سی مہیش کمار گوڑ کی سالگرہ تقریب

Urdu Leaks 12 hrs ago

نظام آباد میں صدر پی سی سی مہیش کمار گوڑ کی شاندار پیمانے پر سالگرہ تقریب کا انعقاد

ایک چینل میں صدر پی سی سی کے خلاف غلط پروپیگنڈہ غیر درست

صدر ڈی سی سی ناگیش ریڈی کا بیان

نظام آباد 24/ مئی (اردو لیکس)

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و یم ایل سی بی مہیش کمار گوڑ کی سالگرہ کے موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد صدر ناگیش ریڈی اور سٹی کانگریس کمیٹی صدر ببولی رام کرشنا کی قیادت میں کانگریس بھون میں کیک کاٹا گیا اور مہیش کمار گوڑ کی سالگرہ کی شہر نظام آباد تقریبات کا اہتمام کیا گیااس تقریب میں میں میئر اومارانی ، ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان، ریاستی کالو گیتا کارمیکا چیئرمین شیکھر گوڑ سابق ایم ایل سی اکولا للیتا نے شرکت کی

ضلع کانگریس کمیٹی صدر ناگیش ریڈی نے کہا کہ ہمارے پیارے لیڈر نظام آباد ضلع کے متوطن، ریاستی کانگریس کمیٹی صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کے یوم پیدائش کے موقع پر آج کینٹیشور شیوا مندر، شمبھو گوڈی، کوٹ گلی میں مارکنڈیا مندر اور سی ایس آئی چرچ میں مہیش کمار گوڑ کے لئے خصوصی پوجا کی گئی ان کی 60ویں سالگرہ کیک کاٹا گیا اس موقع پر ناگیش ریڈی نے مہیش کمار گوڑ کو سالگرہ کی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ 1987 میں جب مہیش کمار گوڑ کراٹے ماسٹر تھے،

انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور وہ ریاستی سطح پر کراٹے میں ترقی کرنا چاہتے تھے۔ میرے اس وقت کے گرو ڈی سرینواس نے نوجوانوں میں مہیش کمار گوڑ کا جنون دیکھا اور انہیں اس خیال سے کانگریس پارٹی میں لایا کہ اگر وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے تو پارٹی اور مجھے طاقت ملے گی۔ مہیش کمار گوڑ

کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد، وہ کانگریس پارٹی کے ساتھ وفادار رہے اور پارٹی کے لئے خدمات انجام دی، ضلع NSUI صدر، ریاستی NSUI صدر، ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری، اور ریاستی کانگریس کے ایگزیکٹو صدر کے عہدے تک پہنچ کر ایک قابل احترام لیڈر بن گئے۔ جب ریونت ریڈی پی سی سی کے صدر تھے تو ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے گاندھی بھون کی ذمہ داری مکمل طور پر ایگزیکٹو صدر مہیش کمار گوڑ کو سونپ دی گئی۔

پارٹی میں ہر پروگرام اور کمیٹی کی تقرری مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کی جاتی تھی۔ ریونت ریڈی کی جانب سے دی جانے والی تمام ذمہ داری کو بخوبی انجام دیامہیش کمار گوڑ ایک ایسے شخص تھے جو ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہر ایک کو خدمات فراہم کیں ناگیش ریڈی نے کہا کہ یہ پورے ضلع کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس صدر کی حیثیت سے مہیش کمار گوڑ تمام کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور تمام اضلاع کا دورہ کر کے پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے دو دن قبل ایک نیوز چینل نے مہیش کمار گوڑ کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی واضح کیا تھا وہ چیف منسٹر اور مہیش کمار گوڑ عوام کی خدمت کریں گے اور آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لائیں گے۔ لیکن نیوز چینل کی جانب سے مہیش کمار گوڑ کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جانا غیر درست ہے

انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ ایک ایسے شخص ہیں جو اس طریقے سے آگے بڑھیں گے جس میں سب شامل ہوں اور غریب اور کمزور طبقات کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنان ہمیشہ مہیش کمار گوڑ کی حمایت و تائید کریں گے اور پارٹی کے ریاستی صدر مہیش کمار گوڑ کی ہدایات پر عمل کریں گے ناگیش ریڈی نے مہیش کمار گوڑ کو ان کی سالگرہ پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آنے والے وقت میں مزید کئی سالگرہ، اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے اور انہیں طول عمر اور بہتر صحت کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ میں دوبارہ کانگریس کی حکومت برسر اقتدار آئی گی اور وہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو مرکز میں وزیر اعظم بنانے کے لیے سخت محنت کریں گے

اس تقریب میں میں پی سی سی جنرل سکریٹری رام بھوپال، ریاستی تادیبی کمیٹی رکن رام کرشنا، ڈی سی سی خازن بھکتا و تسلم ، سینئر قائد کانگریس این رتناکر، اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر گن راج، ڈی سی سی نائب صدور شرتھ کمار، جی گوپی، رتناکر گوڑ، ڈی سی سی جنرل سکریٹری پروین گوڑ،کنجر روی، گوپال ناگیش، سابقہ مئیر اکولا سجتا، سابقہ میونسپل فلور لیڈر راجندر پرساد، گڑگو روہت، یوتھ کانگریس ضلع صدر ویپل گوڑ، ضلع سیوا دل صدر سنتوش، ضلع او بی سی صدر نریندر گوڑ، ضلع ایس ٹی صدر یادگیری، سٹی ڈی سی سی

خازن شیوا،کارپوریٹرس منوہر، پروین یادو، سابقہ کارپوریٹرس ایم اے قدوس،، ویمن ایس سی صدر روہتی، سابقہ یوتھ کانگریس صدر یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سمن، ڈی سی سی سکریٹری ملگوری گنیش، نریندر سنگھ، معین یونس، سید قیصر ، اسد (فروٹ مرچنٹ) گوپی، پولا اوشا، سوپنا، اپرنا، وی جیا رانی، بھاسکر، گووردھن، مدھو اور دیگر نے شرکت کی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks