Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
خبر پہ شوشہ "گائے کا برتھ سرٹیفکیٹ"

خبر پہ شوشہ "گائے کا برتھ سرٹیفکیٹ"

Urdu Leaks 5 hrs ago

کے این واصف

مغربی بنگال سے خبر آئی کہ بی جے پی رکن اسمبلی ریکھا پاترا نے گائیں لے جانے والی گاڑی روک کر اُن کے برتھ سرٹیفکیٹس طلب کئے۔

قومی پارٹی کی ایم ایل اے ریکھا پاترا کو کوئی یہ بتائے کہ ملک کے کڑوروں افراد آج بھی خود اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے موقف میں نہیں ہیں تو بھلا گائے پالنے اور فروخت کرنے والے کسان گائے کا صداقت نامہ پیدائش کہاں سے لائے گا۔

ریکھاپاترا نے پچھلے ماہ اپنی پڑوسی ریاست اوڈیشہ کا واقع تو ضرور پڑھا ہوگا کہ ایک آدیواسی جب "گرامین بینک" میں اپنی مری چکی بہن کا بینک مین جمع پیشہ حاصل کرنے گیا تو اس سے Death سرٹیفکیٹ مانگا گیا۔ اس کے پاس بینک کی یہ لازمی شرط پوری کرنے کا یہ دستاویز نہیں تھا تو اس نے

تین ماہ قبل گاؤں میں دفنائی گئی اپنی بہن کی لاش قبر سے نکالی اور کاندھے پر لاد کر بینک میں لاکر ڈالدی اور کہا میرے پاس یہی ایک ثبوت ہے۔

جس ملک میں لوگ اپنے ہم رشتہ دار کی موت کا صداقت نامہ نہیں پیش کرسکتے وہاں گائیوں کے برتھ سرٹیفکیٹ کا مطالبہ ۔۔۔۔۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks