Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عیدالاضحی کے موقع پر سرسلہ میں مسلمانوں کا بڑا مطالبہ - ''گائے کو قومی جانور قرار دو'' کے نعروں سے عیدگاہ گونج اٹھا

عیدالاضحی کے موقع پر سرسلہ میں مسلمانوں کا بڑا مطالبہ - ''گائے کو قومی جانور قرار دو'' کے نعروں سے عیدگاہ گونج اٹھا

Urdu Leaks 1 week ago

جگتیال: عیدالاضحی کے موقع پر تلنگانہ کے سرسلہ ٹاون میں مسلم تنظیموں نے ایک اہم مطالبہ اٹھاتے ہوئے گائے کو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ عیدالاضحیٰ کی نمازِ ادا کرنے کے بعد مسلم تنظیموں کے قائدین نے عیدگاہ کے ممبر پر جمع ہوگیے اور اپنے ہاتھوں میں گائے کو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ کرنے والے پلے کارڈ تھام کر نعرے لگائے.

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں بعض سیاسی اور فرقہ پرست طاقتیں جان بوجھ کر گائے کے مسئلہ کو لے کر سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

آن قائدین نے کہا کہ اگر گائے کو قومی جانور قرار دے دیا جائے تو اس کی خرید و فروخت اور ذبیحہ کے تعلق سے واضح قوانین نافذ ہوں گے اور اس مسئلہ پر سیاست کرنے والوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی گائے کی قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرسلہ انتظامی مسجد کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا کر اپنے مطالبہ کی حمایت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گائے کو قومی جانور قرار دینے سے اس کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ ہوسکتے ہیں اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے گائے کو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks