Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بیوی کا بے دردی سے قتل کے بعد شوہر نے کرلی خودکشی - تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں افسوسناک واقعہ

بیوی کا بے دردی سے قتل کے بعد شوہر نے کرلی خودکشی - تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں افسوسناک واقعہ

Urdu Leaks 6 days ago

جگتیال: تلنگانہ کے. سرسلہ ضلع کے تنگل پلی منڈل کے منڈاپلی گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق 60سالہ محمد شرف الدین نامی شخص نے خاندانی تنازعات اور میاں بیوی کے درمیان جاری شدید اختلافات کے باعث اپنی بیوی 55سالہ شاہین کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ بیوی کے قتل کے بعد شرف الدین نے بھی گھر کے اندر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل پر جھگڑے جاری تھے اور انہی تنازعات نے اس المناک انجام کی شکل اختیار کر لی۔ ایک ہی گھر میں شوہر اور بیوی کی لاشیں ملنے سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس افسوسناک واقعہ کے بعد منڈاپلی گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے اور مقامی افراد نے اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks