Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سرکاری احکامات کے بغیر امپلائز ہیلت اسکیم کے لئے کٹوتی غیر قانونی: ٹی ایس پی ٹی اے

سرکاری احکامات کے بغیر امپلائز ہیلت اسکیم کے لئے کٹوتی غیر قانونی: ٹی ایس پی ٹی اے

Urdu Leaks 3 weeks ago

نرمل، 31 مئی(ایم۔اے۔وحید):تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (TSPTA) کی نرمل ضلع یونٹ نے مئی کی تنخواہوں سے ایمپلائیز ہیلتھ اسکیم (EHS) کی کٹوتی کو بغیر کسی سرکاری احکامات کے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

صحافتی بیان میں ضلع صدر شیخ شبیر علی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر ساجد معراج نے مطالبہ کیا کہ کٹی ہوئی رقم فوری طور پر ملازمین کے کھاتوں میں واپس جمع کرائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین سے اس طریقہ کار کے تحت چندہ وصول کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سروس قواعد کے مطابق ملازمین کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ریاستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بغیر مناسب رہنما خطوط کے جلد بازی میں لئے گئے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مئی کی تنخواہوں سے کاٹی گئی ای ایچ ایس رقم فوری واپس کی جائے، بصورت دیگر وہ اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks