Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بقرعید کا گوشت لے جانے والا نوجوان حملہ میں زخمی - جائیداد تنازعہ خونریز تصادم میں بدل گیا

بقرعید کا گوشت لے جانے والا نوجوان حملہ میں زخمی - جائیداد تنازعہ خونریز تصادم میں بدل گیا

Urdu Leaks 3 weeks ago

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں گزشتہ کچھ عرصے سے رشتہ داروں کے درمیان جاری جائیداد کے تنازعات نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ عیدالضحی کے موقع پر رشتہ داروں کے گھر گوشت لے کر آنے والے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے کا واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔

فورتھ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ستیش کے مطابق، نظام آباد شہر کی اسمی کالونی سے تعلق رکھنے والا نوجوان سہیل خان بقرعید کے موقع پر اپنے رشتہ داروں شاہد خان اور ساجد خان سے ملاقات کے لیے پھولانگ علاقہ میں واقع ان کے گھر گیا تھا۔ اسی دوران وہاں موجود جاوید خان، اس کے بیٹے فرزان اور زیان، جبکہ ان کے بہنوئی اکبر نے مبینہ طور پر سہیل خان پر اچانک حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق اکبر نامی شخص نے چاقو سے سہیل خان کے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹ آئی اور کافی خون بہہ گیا۔
زخمی سہیل خان کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ فورتھ ٹاؤن کے سب انسپکٹر سندیپ نے ہاسپٹل پہنچ کر متاثرہ نوجوان کا بیان قلمبند کیا

۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سہیل خان پر حملہ کرنے والے اکبر اور ساجد خان کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اسی تنازع کے پس منظر میں سہیل خان کو نشانہ بنایا گیا۔واقعہ کے سلسلے میں متاثرہ نوجوان کے والد سلیم خان نے فورتھ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او ستیش نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks