Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پسند کی شادی کی ضد مہنگی پڑی - بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

پسند کی شادی کی ضد مہنگی پڑی - بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

Urdu Leaks 2 weeks ago

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے مبینہ طور پر اپنی 20 سالہ بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک نوجوان سے فون پر بات کیا کرتی تھی، جس پر گھر میں اکثر تنازع رہتا تھا۔

شاہ پور پولیس اسٹیشن کے حدود کے آدم پور گاؤں میں اتوار دوپہر بہن عدیبہ اور بھائی عامر کے درمیان اسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر نے بہن کو تعلق ختم کرنے کا مشورہ دیا، تاہم وہ اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی پر اڑی رہی۔ اس پر مشتعل ہو کر عامر نے پہلے بہن کو مارا پیٹا اور پھر چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ عامر نے کمرے کا دروازہ بند کر کے پہلے عدیبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کر دیا۔ ایس ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks