Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بھینسہ میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔

بھینسہ میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔

Urdu Leaks 6 days ago

بھینسہ میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔

وارڈ نمبر چھبیس میں بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت کے لیے ابو شبیر اور نوجوان طبقہ متحرک۔۔

بھینسہ 8/جولائی (نامہ نگار) بھینسہ شہر کے مختلف بلدی وارڈوں میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کے لیے محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیرمین و ضلعی صدر مجلس کی ہدایت پر ایم آئی ایم کی جانب سے ہیلپ ڈیکس مراکز قائم کیے گئے ہیں بھینسہ کے وارڈ نمبر چھبیس کے نوجوان و متحرک نمائندہ کونسلر ابو شبیر کی راست نگرانی میں انکے دفتر پر بھی ہیلپ ڈیکس مرکز قائم کیا گیا

جہاں پر وارڈ نمبر چھبیس کے نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مجلس پارٹی کارکنان جن میں نمائندہ کوآپشن ممبر قاضی ایوب احمد ، میر نواب علی عباسی ، رفیق میمن کے علاوہ دیگر میں محمد فاضل ، عمر خان ، عبدالمقید ، اسرار احمد خان ، احمد میمن و دیگر قوم و ملت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر بلالحاظ مذہب و ملت عوام کے سیکنڑوں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری انجام دی اور عوام کو ہیلپ ڈیکس مرکز پہنچکر استفادہ کی خواہش کی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks