Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مجلس کے رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ کو سائبر کریمنلس کی دھمکیاں۔ کیس درج

مجلس کے رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ کو سائبر کریمنلس کی دھمکیاں۔ کیس درج

Urdu Leaks 2 weeks ago

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) مرزا رحمت بیگ کی شکایت پر حیدرآباد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مرزا رحمت بیگ کو گزشتہ چند دنوں سے نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہو رہے تھے۔ فون کرنے والے افراد انہیں دھمکی دے رہے تھے کہ اگر ان کی جانب سے مانگی گئی رقم ادا نہیں کی گئی تو ان کی ڈیپ فیک اور ایڈٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی جائیں گی۔

ملزمین نے کئی مرتبہ فون کرکے کہا کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خاندان کی عزت و وقار کے ساتھ ساتھ انہیں سیاسی طور پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان دھمکیوں کے بعد ایم ایل سی نے پولیس سے رجوع کیا جس پر جمعرات کے روز مقدمہ درج کر لیا گیا۔فون کرنے والے افراد کون ہیں؟ اس زاویہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس فون نمبرس اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks