Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نرمل ضلع کے ممتاز استاذ غوث محی الدین کو تہنیت

نرمل ضلع کے ممتاز استاذ غوث محی الدین کو تہنیت

Urdu Leaks 3 hrs ago

خانہ پور ۔ یوم اساتذہ کے موقع پر نرمل ضلع کے ممتاز استاذ غوث محی الدین کو نرمل ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026 حاصل کرنے پر خانہ پور کے گورنمنٹ ہائی اسکول 2010-11 کے 10 ویں جماعت سابق طلباء کی جانب سے استاذ تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔

اس موقع پر نرمل گورنمنٹ گرلز اسکول اردو میڈیم کے استاذ غوث محی الدین کو نرمل ضلع کے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ حاصل کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس تہنیتی پروگرام میں پرویز، سلمان خان ، عتیق ، عابد ، اعجاز ، منہاج نے شرکت کی اور ایوارڈ حاصل کرنے والے استاذ کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر 2010-11 کے 10 ویں جماعت سابق طلباء نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں طویل عرصہ تک نمایاں خدمات انجام دینے والے استاذ کا ضلع سطح پر اعزاز حاصل کرنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری تعلیمی برادری کے لیے باعث فخر ہے ۔ ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اور مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی میدان میں خدمات جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks