Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران نے خفیہ زیرِ زمین میزائل مرکز کا افتتاح کردیا، بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف

ایران نے خفیہ زیرِ زمین میزائل مرکز کا افتتاح کردیا، بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف

Urdu Leaks 5 hrs ago

تہران: امریکہ اور اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان ایران کی فوجی طاقت سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایران نے ایک خفیہ مقام پر جدید زیرِ زمین میزائل مرکز (میزائل سٹی) قائم کرکے اس کا افتتاح کیا ہے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے زیرِ انتظام اس مرکز میں بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ اسلحہ، فوجی سازوسامان اور گاڑیاں موجود ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے حال ہی میں اس خفیہ مرکز کی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف علی عبداللہی اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر ماجد موسوی کو زیرِ زمین سرنگوں کا دورہ کرتے اور فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم اس مرکز کے مقام اور دورے کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

اس موقع پر علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب خطے کی حدود سے بھی آگے تک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس موجود جدید ترین میزائل دشمنوں کو حیران کردیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں تعیناتی کے لیے ایران کے پاس اضافی فوجی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks