Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد ایرپورٹ پر بینکاک سے لایا گیا 10 کروڑ کا ہائیڈروپونک گانجہ ضبط، مسافر گرفتار

حیدرآباد ایرپورٹ پر بینکاک سے لایا گیا 10 کروڑ کا ہائیڈروپونک گانجہ ضبط، مسافر گرفتار

Urdu Leaks 2 days ago

حیدراباد : حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسٹمز حکام کی سخت تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

بینکاک سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کی 10 کلو ہائیڈروپونک گانجہ ضبط کی گئی۔اطلاعات کے مطابق بینکاک سے حیدرآباد پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کے سامان کی کسٹمز ایئر انٹلیجنس شعبہ کی جانب سے اسکیننگ کی جارہی تھی،

اسی دوران ایک مسافر کے بیگ پر حکام کو شبہ ہوا۔ تفصیلی تلاشی لینے پر بیگ کے اندر خصوصی پیکٹوں میں چھپائی گئی اعلیٰ معیار کی 10 کلو ہائیڈروپونک گانجہ برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق بین الاقوامی بازار میں اس منشیات کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے

۔کسٹمز حکام نے منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرکے شمش آباد ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks