Dailyhunt
عٹمانیہ کے ڈاکٹروں کا حیران کن کارنامہ - 14 گھنٹہ کی طویل سرجری کے بعد 18 ماہ کے بچہ کی جان بچالی

عٹمانیہ کے ڈاکٹروں کا حیران کن کارنامہ - 14 گھنٹہ کی طویل سرجری کے بعد 18 ماہ کے بچہ کی جان بچالی

Urdu Leaks 2 weeks ago

حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک نایاب کارنامہ انجام دیتے ہوئے 18 ماہ کے بچے کا کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کیا۔ گلیکوجن اسٹوریج بیماری میں مبتلا اس بچے کی 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد جان بچالی گئی

۔ڈاکٹروں نے بچے کے والد کے جگر کا ایک حصہ نکال کر بچے میں پیوند کیا۔ یہ پیچیدہ آپریشن آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت انجام دیا گیا۔

وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ سرکاری ہاسپٹل میں اس نوعیت کی پیچیدہ سرجری کو انتہائی نادر قرار دیا جارہا ہے، جبکہ بچے کی حالت اب مستحکم بتائی گئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks