Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں 15جون سے ہی ایس آئی آر - گھر گھر پہنچ کر ووٹر کو دو فارم دئے جائیں گے : سدرشن ریڈی

تلنگانہ میں 15جون سے ہی ایس آئی آر - گھر گھر پہنچ کر ووٹر کو دو فارم دئے جائیں گے : سدرشن ریڈی

Urdu Leaks 1 week ago

تلنگانہ میں ووٹر لسث کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل 15 جون سے شروع ہوگا۔ ریاستی چیف الیکشن آفیسر سدرشن ریڈی نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 25 جون سے 24 جولائی تک گھر گھر جا کر ووٹروں کی جانچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز ہر گھر پہنچ کر اینیومریشن فارم تقسیم کریں گے اور ہر ووٹر کو دو فارم دیے جائیں گے۔ ایک فارم بھر کر الیکشن حکام کو واپس دینا ہوگا جبکہ دوسرا فارم ووٹر کے پاس اقرار نامے کے طور پر رہے گا۔

سدرشن ریڈی نے بتایا کہ آن لائن اینیومریشن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ مکمل شدہ فارم جمع کرنے کے بعد 31 جولائی کو ڈرافٹ ووٹر فہرست جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ فہرست پر 31 جولائی سے 30 اگست تک اعتراضات درج کرائے جا سکیں گے۔

اعتراضات کی جانچ کے بعد یکم اکتوبر کو حتمی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔چیف الیکشن آفیسر کے مطابق ریاست میں آخری بار 2002 میں ایس آئی آر عمل انجام دیا گیا تھا اور تقریباً 25 برس بعد دوبارہ یہ جامع نظرثانی کی جا رہی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks