Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بیرون ملک سے 15 لاکھ عازمین ارضِ مقدس پہنچ چکے، میجر جنرل المربع

بیرون ملک سے 15 لاکھ عازمین ارضِ مقدس پہنچ چکے، میجر جنرل المربع

Urdu Leaks 16 hrs ago

کے این واصف

منسک حج کی ادائیگی کاآغاز دو دن بعد یعنی بروز پیر (۸ ذو الحجہ) ہوگا۔ مکہ میں عازمین کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری۔ سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جسے عربی میں جوازات کہتے ہیں میں حج ٹاسک فورس کے کمانڈر میجر جنرل صالح المربع کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے اب تک 15 لاکھ عازمین ارضِ مقدس پہنچ چکےہیں۔

اخبار 24 کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ میں امورحج کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل المربع کا مزید کہنا تھا کہ فضائی ذریعے سے آنے والے عازمین کی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار، جبکہ بری راستوں سے 45 ہزار سے زائد اور سمندری ذریعے سے آنے والوں کی تعداد 6 ہزار400 رہی۔

کمانڈر حج ٹاسک فورس نے مزید کہنا کہ جدید ترین تکنیکی آلات کے استعمال سے عازمین کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks