Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ سمیت 17ریاستوں میں 30مئی سے ووٹر لسٹ نظرثانی کا تیسرا مرحلہ - الیکشن کمیشن کا اعلان

تلنگانہ سمیت 17ریاستوں میں 30مئی سے ووٹر لسٹ نظرثانی کا تیسرا مرحلہ - الیکشن کمیشن کا اعلان

Urdu Leaks 1 week ago

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کا مرحلہ وار آغاز 30 مئی سے کیا جائے گا، جس میں تلنگانہ سمیت 16 ریاستیں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقے شامل ہوں گے۔

جن ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں یہ عمل کیا جائے گا ان میں دہلی، اوڈیشہ، میزورم، سکم، منی پور، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، چندی گڑھ، تلنگانہ، پنجاب، کرناٹک، میگھالیہ، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، تریپورہ، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ میں SIR کا شیڈول بعد میں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا، کیونکہ یہ علاقے برفباری سے متاثر ہوتے ہیں۔

مرحلہ 3 کے دوران 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد بوتھ لیول آفیسرز گھر گھر جا کر 36 کروڑ 73 لاکھ ووٹروں کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔

اس مرحلے میں کل 3.94 لاکھ سے زائد بوتھ لیول افسران 36.73 کروڑ ووٹروں کے گھروں تک پہنچ کر ووٹر لسٹ کی جانچ اور تصحیح کا کام انجام دیں گے۔

تلنگانہ میں 31 جولائی سے 28 ستمبر تک مسودہ ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی جبکہ 1 اکتوبر کو حتمی فہرست شائع ہوگی۔ یہاں تربیتی عمل 15جون سے 24 جون تک مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش میں 21 جولائی سے 18 ستمبر تک ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا جائے گا، جبکہ حتمی فہرست 22 ستمبر کو شائع ہوگی۔ اسی طرح 5 جون سے 14 جون تک عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ تیسرا مرحلہ 23 دسمبر کو تریپورہ میں مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ ووٹر لسٹ کو مزید شفاف اور درست بنایا جاسکے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks