Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد میں 19 کیفے اور اسنیک پوائنٹس پر دھاوے، شاداب ہوٹل کا فوڈ لائسنس عارضی طور پر معطل

حیدرآباد میں 19 کیفے اور اسنیک پوائنٹس پر دھاوے، شاداب ہوٹل کا فوڈ لائسنس عارضی طور پر معطل

Urdu Leaks 2 days ago

حیدرآباد میں 19 کیفے اور اسنیک پوائنٹس پر دھاوے، شاداب ہوٹل کا ایف ایس ایس اے آئی لائسنس معطل

تلنگانہ اسٹینڈرڈز اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ایسینشل ڈرگس (TG SAFE) کی 9 ٹیموں نے حیدرآباد میں 19 کیفے اور اسنیک پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران زائدالمیعاد اشیاء، صفائی کے ناقص انتظامات اور کاکروچ کی موجودگی سمیت کئی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

مدینہ سرکل، حیدرآباد کے شاداب ہوٹل میں صفائی اور گوشت سمیت غذائی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار میں متعدد خامیاں پائی گئیں۔ جس پر حکام نے ہوٹل کا ایف ایس ایس اے آئی لائسنس عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے فوری طور پر کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت دی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks