Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، 19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز - نرمل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، 19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز - نرمل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت

Urdu Leaks 4 days ago

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی اور لو کی لہر نے عوام کو بے حال کردیا ہے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا جبکہ کئی علاقوں میں سورج آگ برساتا نظر آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نرمل میں سب سے زیادہ 46.5 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہنمکنڈہ میں 46.4، جگتیال میں 46.3 اور عادل آباد میں 46.2 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے خاص طور پر بچوں، معمر افراد اور بیمار لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند دنوں تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks