تلنگانہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں مختلف اضلاع میں درجۂ حرارت خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے متھارم اور سوریاپیٹ ضلع کے منگالا میں 46.5 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے چونچوپلی میں 46.4، محبوب آباد ضلع کے کُرَوی میں 46.3، عادل آباد ضلع کے جینتھ میں 46.2 اور سدی پیٹ ضلع کے اکنّا پیٹ میں 46.1 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا۔ حکام کے مطابق ریاست کے 20 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔

