Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حج 2026 - تیاریاں مکمل - مکہ کے نائب گورنر نے حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا

حج 2026 - تیاریاں مکمل - مکہ کے نائب گورنر نے حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu Leaks 2 weeks ago

ریاض ۔ کے این واصف

حج 2026 کی تیاریاں مکمل یا اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئین۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج اور عمرہ ہالز کا معائنہ کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق جدہ ایئرپورٹس کمیٹی کے چیئرمین اور سی ای او و دیگر کئی سکیورٹی اور آپریشنل حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دوران انہوں نے سکیورٹی چیک پوائنٹس، معائنے کے طریقہ کار اور حج و عمرہ ہالز کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آپریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہیں کراوڈ منیجمنٹ سسٹم اور زائرین کی موومنٹ میں سپورٹنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔مکہ کے نائب گورنر نے انٹری اور ایگزٹ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے نصب کیے گئے الیکڑانک گیٹ سسٹم کے ساتھ پاسپورٹ اور کسٹم

کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جس کا مقصد زائرین کو کلیئرنس میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks