Dailyhunt
روہنگیا مہاجرین کی کشتی سمندر میں الٹ گئی - بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والے 250 افراد لاپتہ، بچوں سمیت کئی زندگیاں داؤ پر

روہنگیا مہاجرین کی کشتی سمندر میں الٹ گئی - بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والے 250 افراد لاپتہ، بچوں سمیت کئی زندگیاں داؤ پر

Urdu Leaks 2 days ago

انڈمان سمندر میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہریوں کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس سانحہ میں تقریباً 250 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں

، جن کی تلاش کے لیے سمندر میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاپتہ افراد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔اس افسوسناک واقعہ پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے

۔ بیان کے مطابق یہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے علاقے ٹیکناف سے روانہ ہوئی تھی اور ملائیشیا جا رہی تھی کہ راستے میں تیز ہواؤں اور بلند سمندری لہروں کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا گیا تھا، جو اس سانحے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks