Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں 28مئی کو عیدالاضحی کی عام تعطیل - سرکاری احکام جاری

تلنگانہ میں 28مئی کو عیدالاضحی کی عام تعطیل - سرکاری احکام جاری

Urdu Leaks 1 day ago

تلنگانہ حکومت نے عید الاضحی کی تعطیل میں تبدیلی کردی ہے۔ پہلے جاری شدہ کیلنڈر کے مطابق 27 مئی بروز چهارشنبه مقرر تعطیل کو تبدیل کرکے اب 28 مئی بروز جمعرات کو عید الاضحی کی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے

۔ریاستی حکومت نے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور محکمہ اقلیتی بہبود کی سفارشات پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ کے نام سے سرکاری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت نے 28 مئی کو عام تعطیل قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تبدیلی ریاست کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور بینکوں پر لاگو ہوگی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks