Dailyhunt
مکان کا چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین ہلاک _ تلنگانہ کے ونپرتی میں افسوسناک واقعہ

مکان کا چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین ہلاک _ تلنگانہ کے ونپرتی میں افسوسناک واقعہ

Urdu Leaks 5 years ago

ونپرتی _25 اکتوبر ( اردو لیکس) مکان کا چھت گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین کی موت ہوگئی۔یہ خاندان اپنے بزرگ کی برسی کی تقریب منارہا تھا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے بُدھارام گاوں میں پیش آیا۔ہفتہ کی رات برسی تقریب کے بعد گھر کے تمام افراد سورہے تھے کہ تقریبانصف شب کے بعد اچانک گھر کی چھت ان پر گر پڑی جس کے نتیجہ میں یہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ آبائی مکان کچھ عرصہ سے استعمال نہیں کیاجارہا تھا۔مرنے والوں کی شناخت 68سالہ مانیماں،38سالہ سُپرجا،21سالہ ویشنوی،18سالہ رنکی اور38سالہ اوما دیوی کے طورپر کی گئی ہے۔دیگر دو اس واقعہ میں معمولی زخمی ہوگئے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks