Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پونے میں اولڈ کوائنس , کرنسی نوٹس ،ایگزیبیشن کا 5/ جون تا 7 /جون عظیم الشان پیمانے پر انعقاد انٹری فری

پونے میں اولڈ کوائنس , کرنسی نوٹس ،ایگزیبیشن کا 5/ جون تا 7 /جون عظیم الشان پیمانے پر انعقاد انٹری فری

Urdu Leaks 3 days ago

پونے میں اولڈ کوائنس , کرنسی نوٹس ،ایگزیبیشن کا 5/ جون تا 7 /جون عظیم الشان پیمانے پر انعقاد انٹری فری

حیدرآباد/21 مئ (پریس نوٹ)آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئرسوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام 5جون تا 7 جون 2026عظیم الشان پیمانے پر اولڈ نوٹس و کوائنس کرنسی ایگزیبیشن کا مہاراشٹرا کے شہر پونے

PUNE CAMPUS

پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے عوام کے مشاہدے کے لئے داخلہ مفت رہے گا جسے کے اوقات صبح 9 بجے دن تا شام 7بجے مقرر کئے گئے ہیں جناب سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ

اس ایگزیبیشن میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے نامور کرنسی ڈیلرز شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کے باذوق عوام اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے یہ ایگزیبیشن معاون و مدد گار و کارآمدثابت ہوگی انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ایگزیبیشن میں اپنے پاس موجود اولڈ نوٹس و کوائنس لاکر اس کی حقیقی قیمت ماہرین کرنسی سے معلوم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل آن‌لائن پر مختلف افراد اولڈ نوٹس و کوائنس کی خریداری کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کی لاکھوں روپے کی قیمت ہے جبکہ یہ سراسر غلط اور جھوٹ ہے

انہوں نے کہاکہ پانچ سو روپے ، اورایک ہزار کے نوٹس حکومت ہند کی جانب سے بند کئے گئے ہیں جس کی قیمت زیرو ہوکر رہ گئی ہے اس طرح ٹریکٹر والی پانچ روپے کی نوٹ کی بھی کوئی قیمت نہیں ہے لیکن ویشنو دیوی کی تصویر والے قدیم سکوں کی قدر و قیمت ہے انہوں نے نے کہا کہ تین دن کے جاری رہنے والی ایگزیبیشن میں کرنسی کی خرید وفروخت ہوگی انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے مزید تفصیلات کے لیے سل نمبر

85002 12306

پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks