Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں شدید گرمی کا قہر برقرار - ایک ہی دن میں لو لگنے سے 51 افراد ہلاک ؛ تین دن میں 107 افراد کی موت

تلنگانہ میں شدید گرمی کا قہر برقرار - ایک ہی دن میں لو لگنے سے 51 افراد ہلاک ؛ تین دن میں 107 افراد کی موت

Urdu Leaks 16 hrs ago

حیدراباد : تلنگانہ میں شدید گرمی اور لو کی لہر نے تباہی مچادی ہے۔ ریاست میں صرف ایک دن کے دوران لو لگنے سے 51 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ گزشتہ تین دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 107 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ اموات متحدہ ورنگل ضلع میں رپورٹ ہوئیں، جہاں جمعرات کے روز 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست کے 32 اضلاع میں درجہ حرارت 40 سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

بھدرا دری، جگتیال، سوریہ پیٹ، کھمم، منچریال، ملگو اور کومرم بھیم آصف آباد اضلاع میں پارہ 46 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 27 تاریخ تک شدید گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks