Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد  میں گھر کی واشنگ مشین پھٹنے سے آتشزدگی، فائر عملہ 55 منٹ بعد پہنچا

حیدرآباد میں گھر کی واشنگ مشین پھٹنے سے آتشزدگی، فائر عملہ 55 منٹ بعد پہنچا

Urdu Leaks 3 weeks ago

حیدرآباد کے منی کونڈا میں گولڈن ٹیمپل کے قریب تیروملا ہلز میں ایک گھر کی واشنگ مشین اچانک پھٹ گئی، جس کے بعد گھر میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی افراد کے مطابق واقعہ کی اطلاع فوری طور پر فائر عملہ کو دی گئی، لیکن فائر اہلکاروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں تقریباً 55 منٹ لگ گئے۔ تاخیر کی وجہ پوچھنے پر فائر عملہ نے بتایا کہ وہ فنانشل ڈسٹرکٹ سے آنے کی وجہ سے دیر ہوئی۔

مقامی عوام نے سوال کیا کہ فلم نگر یا گولکنڈہ سے فائر عملہ کیوں نہیں پہنچا؟ اس پر اہلکاروں نے حدود کا مسئلہ ہونے کی بات کہی۔ فائر عملہ نے واضح کیا کہ منی کونڈا علاقہ گچی باؤلی فائر اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران گھر مکمل طور پر جل جاتا اور جانی یا مالی نقصان ہوتا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی؟

مقامی عوام نے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ فائر سروس کے دائرہ اختیار سے متعلق قواعد کا فوری جائزہ لیا جائے اور ایسے انتظامات کئے جائیں کہ حدود کی پابندی کے بجائے جائے حادثہ کے قریب موجود فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ سکیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks