Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ کے ان 7 اضلاع میں آج شام بارش کا امکان

تلنگانہ کے ان 7 اضلاع میں آج شام بارش کا امکان

Urdu Leaks 1 week ago

تلنگانہ میں گزشتہ دو سے تین دنوں سے موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے اور درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی جبکہ بعض اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو بھی ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ویڈر مین بالاجی نے پیش قیاسی کی ہے کہ وقارآباد، سنگاریڈی، رنگاریڈی، نلگنڈہ اور یادادری بھونگیر اضلاع میں شام سے رات کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کھمم اور بھدرادری کتہ گوڑم اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ جبکہ شمالی اور مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس سے شدید گرمی برقرار رہے گی۔

حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks