Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران کشیدگی کے بیچ پاکستان نے 8 ہزار فوجی سعودی عرب روانہ کردیے

ایران کشیدگی کے بیچ پاکستان نے 8 ہزار فوجی سعودی عرب روانہ کردیے

Urdu Leaks 6 days ago

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان نے سعودی عرب کو 8 ہزار فوجی روانہ کیے ہیں۔ پاکستانی اعلیٰ حکام کے مطابق اپریل ہی میں جنگی طیاروں کے ایک اسکواڈرن اور فضائی دفاعی نظام کو سعودی عرب منتقل کردیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس اسکواڈرن میں زیادہ تر چین کے اشتراک سے تیار کردہ JF-17 جنگی طیارے شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کو سعودی عرب کی سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان موجود دفاعی معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔

پاکستانی عہدیداروں کے مطابق اگر مستقبل میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر دوبارہ حملے کیے جاتے ہیں تو ان کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ فوجی دستے بھیجے جارہے ہیں۔

ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان اہم ثالثی کردار ادا کررہا ہے۔ ایک جانب اسلام آباد جنگ روکنے کے لیے سفارتی بات چیت میں مصروف ہے تو دوسری جانب اپنے قریبی اتحادی سعودی عرب کو فوجی مدد بھی فراہم کررہا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks