Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ورنگل میں اردو صحافیوں کے حقوق کیلئے TUWJU کا اہم اقدام، عامر علی خان کو یادداشت پیش.

ورنگل میں اردو صحافیوں کے حقوق کیلئے TUWJU کا اہم اقدام، عامر علی خان کو یادداشت پیش.

Urdu Leaks 11 hrs ago

ورنگل میں اردو صحافیوں کے حقوق کیلئے TUWJU کا اہم اقدام، عامر علی خان کو یادداشت پیش.

ورنگل- 24 مئی (نامہ نگار)تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نے ریاست کے اردو صحافیوں کو تلگو صحافیوں کے مساوی ایکریڈیشن کارڈز جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یونین کے ورنگل ضلعی کنوینر ایم۔ فتح اللہ بیگ ریاض نے تلنگانہ اسٹیٹ ایکریڈیشن کمیٹی کے رکن عامر علی خان کے دورۂ ورنگل کے موقع پر ملاقات کے دوران پیش کردہ ایک تفصیلی یادداشت میں کیا۔ یادداشت میں واضح کیا گیا کہ اردو تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہے اور ریاست کے ایک بڑے طبقے کی نمائندہ زبان ہونے کے ساتھ صحافتی میدان میں بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے اردو صحافت عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور اردو بولنے والی برادری کی لسانی و ثقافتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے مطابق یہ ریاست بھر کے اردو صحافیوں کی واحد رجسٹرڈ ٹریڈ یونین ہے۔ یونین کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں ہی اس کے ایک نمائندے کو ضلع ایکریڈیشن کمیٹی میں شمولیت ملی، جو اردو صحافت کی خدمات کا سرکاری اعتراف ہے۔ یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ بڑے و چھوٹے اردو اخبارات، مقامی و علاقائی اردو اشاعتوں، کیبل نیٹ ورکس، مقامی نیوز چینلز، ڈیجیٹل و آن لائن اردو میڈیا پلیٹ فارمز اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز سے وابستہ تمام اردو صحافیوں کو بلا امتیاز ایکریڈیشن کی سہولت دی جائے۔ یونین نے میمو نمبر 321/I&PR/2026 مؤرخہ 27 مارچ 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر زبانوں کے اخبارات یا صحافیوں کو کوئی رعایت یا استثناء حاصل ہے

تو وہی سہولت اردو میڈیا کو بھی مساوی بنیادوں پر فراہم کی جائے۔ اس سے تمام زبانوں کے صحافیوں کو یکساں مواقع ملیں گے اور لسانی تفریق کا خاتمہ ہوگا۔ کنوینر ایم۔ فتح اللہ بیگ ریاض نے امید ظاہر کی کہ ایکریڈیشن کمیٹی انصاف، مساوات اور اردو صحافت کے فروغ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس مطالبے پر ہمدردانہ غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافی بھی ریاست کی تعمیر و ترقی میں برابر کے شریک ہیں، اس لیے انہیں بھی وہی حقوق اور سہولیات ملنی چاہئیں جو دیگر زبانوں کے صحافیوں کو حاصل ہیں۔ یونین جلد مثبت فیصلے کی منتظر ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks