حیدرآباد17 دسمبر( اردو لیکس)نامور اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کا 92 سال کی عمر میں آج دیہانت ہوگیا۔ انکی عمر 92 سال تھی۔ اداکار کے ساتھ ساتھ وہ تھیٹر آرٹسٹ بھی تھے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور انکا علاج جاری تھا آج پونے میں انھوں نے آخری سانس لی۔شری رام لاگو نے 100 سے زیادہ ہندی اور 40 سے زیادہ مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ لاگو کو فلم گھروندا کے لئے بہترین معاون اداکار کے طور پر فلم فیر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔