ممبئی-16 جولائی( اردو لیکس) ممبئی کی تلوجہ جیل میں محروس انقلابی شاعر و مصنف وراورا راو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ سے شدید بیماری میں مبتلا تھے اور جمعرات کو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ مثبت پائے گئے۔ اس وقت ان کا علاج ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھیما کوریگاؤں کیس کے الزامات کا سامنا کرنے والے وراوارا راو کو این آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے تلوجہ جیل میں محروس ہیں۔ وراورا راو کو طبیعت بگڑنے کے باعث پیر کی رات ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ٹیسٹ میں کورونا مثبت پائے گئے ۔