Friday, 22 Jan, 12.49 am Urdu Leaks

اردولیکس
اوٹکور میں مجلس وارڈ ممبر کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا آغاز

اوٹکور۔22 جنوری ( اردو لیکس)اوٹکور میں آج وارڈ نمبر 7 اور وارڈ نمبر 12 میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں کا آغاز محمد اسماعیل بنڈہ کونسلر مجلس اتحادالمسلمین نے وارڈوں کی صفاٸی و صاف ستھراٸی اور نالیوں کے گندے پانی کے اخراج اور مقامی طور پر اسٹیٹس لاٸیٹس کی درستگی اور بلبوں کی لگواٸی اور مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اسکول کے احاطہ کے پاس گندگی کو دور کرتے ہوٸے قاردار جھاڑیوں کی بھی کٹواٸی کی تاکہ راستہ میں پاٸے جانے والے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔اس موقع پر وارڈوں کی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوتے ہوٸے عوام نے محمد اسماعیل کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی گراں قدر کوششوں اور کافی دلچسپ محنتوں کو زبردست سراہا۔اس موقع پرمقامی عوام نے منڈل صدر مجلس عبدالمنیر پردے کی محنت و مشقت دیرینہ کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مقامی ناٸب صدر مجلس حافظ عبدالرحمن،اور ٹاٶن صدر محمد پاشاہ حسن آباد،محمد رفیع پورلہ،محمد فیاض نگری،وقار یونس،خواجہ حسین،محمد اسماعیل،محمدآصف،مکرم بڑے پیر کے علاوہ دیگر کارکنان کی کافی تعداد موجود تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks
Top