Friday, 22 Jan, 1.49 am Urdu Leaks

اردولیکس
تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد _22جنوری( اردو لیکس) تلنگانہ کانگریس کے انچارج و رکن پارلیمنٹ مانکیم ٹیگور حیدرآباد کے دو روزہ دورے پر ہیں انھوں نے گاندھی بھون میں کونسل اور کھمم و ورنگل کارپوریشن کے انتخابات کی حکمت عملی کو قطعیت دینے پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا ہے۔ مانکیم ٹیگور حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر کے اہم قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں امکانی امیدواروں کا جائزہ لیا ۔ مانکیم ٹیگور نے جمعہ کو کھمم، ورنگل اور نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ آج کے اجلاس میں اتم کمار ریڈی کے علاوہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، سکریٹری اے آئی سی سی بوس راجو ، سرینواسن کرشنن ، ومشی چند ریڈی ، چنا ریڈی ، ورکنگ پریسیڈنٹ ریونت ریڈی ایم پی ، کسم کمار ، رکن کونسل جیون ریڈی ، انجن کمار یادو ، ملو روی ، ششی دھر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اجلاس میں اس حلقہ کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ مانکیم ٹیگور نے کہا کہ امیدوار جو بھی ہو تمام قائدین کو متحدہ طورپر کام کرنا چاہئے۔ اس حلقہ کی امیدواری کے اہم دعویداروں میں چنا ریڈی ، ومشی چند ریڈی شامل ہیں۔ مانکیم ٹیگور جمعہ کے دن ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کی انتخابی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks
Top