بھینسہ 25 جنوری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میں تیندوے کے حملہ میں ایک ہرن کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پانگری کے علاقہ میں تیندوے نے ہرن پرحملہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں رہنے والوں میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام پورے معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں۔