Monday, 25 Jan, 10.38 am Urdu Leaks

اردولیکس
مقدس شہرمدینہ منورہ دنیا کا صحت مند شہر

نئی دہلی 25 جنوری (اردولیکس) سعودی عرب کے مقدس شہرمدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت مند شہروں میں سے ایک شہر قرار دیا ہے۔ مدینہ منورہ کو انسانی صحت کے لیے دنیا کے شفاف اور بہترین شہروں کی صف میں شامل کر لیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیارات طے کئے گئے ہیں مدینہ منورہ ان تمام عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے۔ مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks
Top