Sunday, 28 Feb, 4.00 pm Urdu Leaks

اردولیکس
چینی قرض ایپ کے سبب خودکشی کرنے والے شخص کی بیوہ اور بچوں سے کویتا کی ملاقات _ ملازمت اور دیگر مدد کی یقین دہانی

حیدرآباد _28 فروری ( اردولیکس) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے فوری قرض کی فراہمی والے چینی ایپ کے متاثر شخص کی موت پر اس کی بیوی کو ملازمت کی فراہمی اور اس کی بیٹیوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس ایپ کے ذریعہ قرض کی رقم حاصل کرنے کے بعدزائد رقم کی واپسی کے لئے غیر معمولی دباو پر چندراموہن نامی شخص نے خودکشی کرلی تھی۔چینی ایپ کے مالی دھوکہ کی وجہ سے چندراموہن کے انتہائی اقدام کی اطلاع کے بعد کویتا نے اس کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے چندراموہن کی بیوی سریتا اور اس کی بیٹیوں کے دکھ کے اظہار کیلئے ٹوئیٹر کا سہارا لیا۔انہوں نے سریتا کی بیٹیوں کی گریجویشن تک تعلیمی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔انہوں نے باوقار ادارہ میں سریتا کی ملازمت کی بھی پیشکش کی۔کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال پر ان سے ملنے کی بھی سریتا سے کویتا نے خواہش کی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks
Top