Sunday, 28 Feb, 1.20 pm Urdu Leaks

اردولیکس
رام مندر کے لئے 1900 کروڑ روپے کی رقم جمع

نئی دہلی _ 28 فروری ( اردولیکس) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک بھر کے عوام سے 1900 کروڑ روپے جمع ہوئی ہے ۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ نے 15 جنوری سے مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کا آغاز کیا تھا 27 فروری ہفتہ کو یہ عمل ختم ہوا۔ ٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگیری نے کہا کہ ملک کی عوام نے ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کے لئے بھاری فنڈس دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ مہم کے ایک حصے کے طور پر ، انہوں نے ملک بھر میں چار لاکھ گاوں کا دورہ کرنے اور 11 کروڑ خاندانوں تک پہنچنے کا نشانہ مقرر کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے لئے ان کی اطلاع کے مطابق اب تک 2000 کروڑ روپئے جمع ہوچکے ہیں۔ کیونکہ ابھی چیکس کی رقم بھی علحدہ طور پر جمع ہوئی ہے

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks
Top