Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
50 سالہ بیوہ خاتون کی عاشق نے زبان کاٹ دی۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

50 سالہ بیوہ خاتون کی عاشق نے زبان کاٹ دی۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

Urdu Leaks 10 hrs ago

File photo

حیدرآباد: حیدرآباد کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی ساتھ رہنے والی خاتون کی زبان کاٹ کر فرار ہوگیا۔ سب انسپکٹر ستیش کے مطابق

کشائی گوڑہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون کا شوہر دس سال قبل فوت ہوگیا۔ نوین نامی شخص سے واقفیت کے بعد وہ گزشتہ چھ ماہ سے اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔ جاریہ ماہ کی 22 تاریخ کی آدھی رات دونوں کے

درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران طیش میں آکر نوین نے چاقو سے خاتون کی زبان کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی افراد نے زخمی خاتون کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی۔

متاثرہ خاتون کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ خاتون کی بیٹی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks