Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
رابطہ مدارس کے اجتماع سے پروفیسر شکیل احمد قاسمی کا خطاب

رابطہ مدارس کے اجتماع سے پروفیسر شکیل احمد قاسمی کا خطاب

پٹنہ(پریس ریلیز)

مدارس اسلامیہ کی تاریخ بے حد روشن ہے۔ ذمہ داران مدارس نے تعلیم و تربیت کے ساتھ حالات پر گہری نظر رکھی ہے۔ ہندوستان کی جنگ آزادی میں اہل مدارس کا شاندار کردار اس کا واضح ثبوت ہے۔ علماء نے ہمیشہ اسلام کی فکری سرحد اور ایمان و عقیدے کی حفاظت کو ترجیحی طور پر اپنے پیش نظر رکھا ہے۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے گزشتہ روز جامعہ مدنیہ پٹنہ میں منعقد رابطہ مدارس کے شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

جناب قاسمی نے کہا کہ ملت کی ذمہ داری ہے کہ مدارس کی حفاظت کریں اور اسے ترقی دیں۔ ذمہ داران، مدارس کو مزید نفع بخش بنائیں۔ مدارس کے خلاف اٹھنے والے فتنوں پر نگاہ و نظر رکھیں اور حکمت و بصیرت کے ساتھ اس کو دبانے کی کوشش کریں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Baseerat Online