Friday, 22 Jan, 2.03 am بصیرت آن لائن

سرورق
بسفی بلاک کے نئے بی ڈی او سی او نے اپنا عہدہ سنبھالا

مدھوبنی: 22/جنوری(انتخاب احمد/بی این ایس)

با لیندو ناراین پانڈے نے بسفی بلاک کے بی ڈی او اور سی او کا عہدہ جمرات کو سنبھالا، انہوں نے بی ڈی او احمر ابدالی اور سی او پربھات کمار کی جگہ 3 مہینہ کیلئے اس عہدے کا چارج لیا ہے اور بی ڈی او احمر ابدالی اور سی او کو ضلع میں رکھا گیا ہے، عہدہ سنبھالنے کے بعد بی ڈی او سی اوپانڈے نے بتایا کہ ان کی پہلی کوشش ہوگی کہ عام لوگوں کی پریشانی دور کی جائے اور آنے والے پیکس چناؤ اور پنچایت چناؤ امن و امان اور ایما نداری سے کرایا جائے، کویڈ 19 کی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے سبھی کام کو انجام دیا جائے گا اور سات ضروری یوجنا سے ہر گھر نل جل یوجنا کو پورا کیا جائے گا، ساتھ ہی لوگوں کے پینشن، 15 ویں مالی کمیشن کے ساتھ لوگوں کو سبھی سرکاری منصوبہ وقت پر مل سکے جس کیلئے منصوبہ بند طریقے سے آڑ ڈی پی ایس کو وقت پر کام ہو جس کے لئے کام کیا جائے گا محکمہ وصولی اور داخل خارج کے ساتھ سبھی طرح کے سرٹیفیکٹ وقت پر لوگوں کو ملے اسکی تیاری کی جارہی ہے غریبوں کو پردھان منتری آواس کا فائدہ کے ساتھ معذور لوگوں کو بھی سبھی طرح کا فائدہ مل سکے اس پر کام کیا جائے گا اس موقعہ پر بی ڈی او احمر ابدالی سی او پربھات کمار کے علاوہ کئی بلاک آفیسر اور اسٹاف موجود تھے.

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Baseerat Online
Top