آن لائن نیوزڈیسک قابض صہیونی حکام کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود چالیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز نماز فجر کےبعد سے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔فلسطینی شہری باب الاسباط، باب العامود اور باب حطہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس موقعے پرنماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ یوسف الاسنینہ نے کہا کہ القدس میں فلسطینی املاک کوصہیونیوں کو فروخت کرنا فساد پھیلانے اور فلسطینی قوم کو دھوکہ دینے کی مجرمانہ کوشش ہے۔انہوں نے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی مشکلات، غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط اسرائیلی محاصرے اورفلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔