فیس بک اور ایکس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو بھرے اسٹیج پر سجدہ ریز ہوتے ہوئے شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ”آپریشن سندور” کی ناکامی کو ناقص منصوبہ بندی اور ذاتی مفادات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عوامی اعتراف کیا، اور بعد ازاں مغربی بنگال میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے دوران معافی مانگتے ہوئے سجدہ ریز بھی ہوئے۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 9 مئی 2026 کو شائع ہونے والی کولکاتا ٹوڈے کی ایک رپورٹ ملی، جس میں وائرل کلپ سے ملتا جلتا فریم موجود تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سویندھو ادھیکاری کی حلف برداری تقریب کے دوران مغربی بنگال کے عوام کے سامنے جھک کر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں سویندھو ادھیکاری کی حلف برداری تقریب کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور بنگال کے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت، اعتماد اور حمایت پر جذباتی انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان رپورٹس میں کہیں بھی آپریشن سندور جیسی باتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں وزیر اعظم مودی کی یہی ویڈیو 9 مئی 2026 کو ڈی ڈی نیوز کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق وزیرِ اعظم پی ایم مودی نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال کی ”جن شکتی” کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ عوام کی دعائیں اور برکتیں ہی جمہوریت کی حقیقی طاقت اور عوامی عزم کا سب سے بڑا سرچشمہ ہیں۔

: وجے تھلاپتی اور نواز شریف کی وائرل تصویر اے آئی سے تیار کردہ نکلی
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ وزیر اعظم مودی نے ”آپریشن سندور” کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مغربی بنگال میں عوام کے سامنے جھک کر معافی مانگنے کی نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو مغربی بنگال میں سویندھو ادھیکاری کی حلف برداری تقریب کے دوران عوام کا شکریہ ادا کرنے کی ہے۔
Our Sources
Reports published by Kolkata Today and News18 on 09 May 2026
Instagram post by @ddindialive on 09 May 2026

