Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
منی پور ٹرک ڈرائیور قتل معاملے میں نہیں ہے کوئی مذہبی اینگل، پوری حقیقت یہاں پڑھیں

منی پور ٹرک ڈرائیور قتل معاملے میں نہیں ہے کوئی مذہبی اینگل، پوری حقیقت یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ ٹرک سے ایک شخص کی لاش نکالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ منی پور میں مسلمان ٹرک ڈرائیور کا ہندو ہجوم نے قتل کردیا ہے، جس کی لاش کو ٹرک سے نکالا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے لکھا ہے "یہ بھارت کا واقعہ ہے یہاں گائے کے نام پر مسلمان ٹرک ڈرائیور کو ہندؤں نے مار ڈالا۔ لاش ٹرک سے نکالی جارہی ہے"۔

Courtesy: X @jamshaidswati

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 29 مئی 2026 کو نیوز ایجنسی "نارتھ ایسٹ ٹوڈے" کے آفیشل فیس بک پیج پر ملی۔ پوسٹ کے مطابق 29 مئی 2026 کو منی پور کے ضلع اُکھرول میں این ایچ-202 پر ٹی ایم کاسوم کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ مشتبہ مسلح کوکی عناصر نے فائرنگ کی تھی، جس کے بعد امپھال-اُکھرول شاہراہ پر کشیدگی کا ماحول برپا ہو گیا۔

 Courtesy: Facebook/NortheastToday

مزید تحقیق کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق نارتھ ایس لائیو ٹی وی پر 29 مئی 2026 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق منی پور کے ضلع اُکھرول میں لیٹن نیشنل ہائی وے 202 پر لینگانگچنگ اور ٹی ایس کاسوم کے درمیان نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے 65 سالہ ٹرک ڈرائیور نتیش داس ہلاک ہوگئے، جبکہ امپھال ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ پولس کانسٹیبل ڈیسنگم مارنگمیئی زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ منی پور نے کہا کہ بظاہر یہ حملہ ریاست میں امن و استحکام بحال کرنے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  Screengrab of North Easth Live TV

ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق مشتبہ کوکی ملیٹنٹس کی فائرنگ میں جان گنوانے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے 57 سالہ رہائشی نتیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

: کیا منی پور میں کوکی علیحدگی پسندوں کے آسام رائفلز پر حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

اس حوالے سے منی پور پولس کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 مئی 2026 کو شیئر کی گئی ایک

بھی ملی، جس میں مقتول ٹرک ڈرائیور کی شناخت مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے رہائشی نتیش کمار کے طور پر ہی کی گئی ہے۔ Courtesy: X @manipur_police

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کو آن لائن ملنے والے شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارت میں ہندو ہجوم کے ہاتھوں ایک مسلمان ٹرک ڈرائیور کے قتل سے منسوب وائرل ویڈیو دراصل منی پور کی ہے، جہاں مغربی بنگال کے رہائشی نتیش کمار مشتبہ کوکی ملیٹنٹس کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ زاویے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Our Sources
Facebook post by North Easth Today on 29 May 2026
Reports published by North Easth Live TV and Hindustan Times on 29 May 2026
X post by

on 30 May 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu