Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کی پٹائی ہوئی؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

کیا لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کی پٹائی ہوئی؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند افراد ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیرالہ میں انڈین آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کو ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقامی لوگوں نے گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Courtesy: X @AsmaYousafzai_ Courtesy: Facebook/Daily News Network

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے اپنی تحقیق کا آغاز وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے “پنجاب نیوز ٹوڈے” کے واٹر مارک سے کیا۔ اس سراغ کی بنیاد پر ہم نے گوگل پر مطلوبہ کیوڑد کے ذریعے “پنجاب نیوز ٹوڈے” کو تلاش کیا اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کی۔ تحقیق کے دوران ہمیں اس ادارے کے فیس بک پیج پر 30 دسمبر 2024 کو شیئر کی گئی یہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ پنجابی زبان میں دیے گئے کیپشن کے مطابق یہ واقعہ کیرالہ میں ایک این سی سی کیمپ کے دوران بھارتی فوج کے ایک سکھ افسر پر حملے کا ہے۔

 Courtesy: Facebook/ Punjab News Today

پھر ہم نے گوگل پر ”کیرلہ این سی سی، سکھ آرمی افسر کی پیٹائی” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 30 اور 31 دسمبر 2024 کو آج تک، دینک بھاسکر، ماتھرو بھومی اور بزنیس اسٹینڈر کی ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبریں موصول ہوئیں۔

 Screengrab of Dainik bhaskar

ان رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کیرلہ کے کوچی کے تھرکاکارا میں کے ایم ایم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں پیش آیا تھا۔ جہاں این سی سی کیمپ میں فوڈ پوائزننگ کے شبہے کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازع کے دوران فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ کا واقعہ ہے۔ اس معاملے میں مارپیٹ کے الزام میں نشاد اور نواس نامی دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ماتھرو بھومی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں کیرالہ کے ایک این سی سی کیمپ میں چند کیڈٹس کی طبیعت خراب ہونے کو مقامی میڈیا میں غلط طور پر فوڈ پوائزننگ کا معاملہ قرار دیا گیا تھا، حالانکہ بعد کی تحقیقات میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد کیڈٹس کے والدین، سیاسی کارکن اور دیگر افراد کیمپ کے باہر جمع ہوگئے، جس سے ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی۔ اسی دوران لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف کیس بھی درج ہوا اور بعد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  Screengrab of Mathrubhumi

مزید تصدیق کے لئے ہم نے نیوز چیکر کے نامہ نگار سبلو تھامس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کا تعلق کسی لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے سے نہیں، بلکہ کیرالہ کے ایک این سی سی کیمپ میں فوڈ پوائزننگ کے تنازع کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ سے ہے۔

: منی پور ٹرک ڈرائیور قتل معاملے میں نہیں ہے کوئی مذہبی اینگل، پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق کسی لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام سے نہیں ہے، بلکہ دسمبر 2024 میں کیرالہ کے ایک این سی سی کیمپ میں پیش آنے والے تنازع سے ہے، جہاں چند کیڈٹس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران بھارتی لیفٹیننٹ کرنل کرنیل سنگھ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی۔

Our Sources
Facebook post by Punjab News Today on 30 Dec 2024
Reports published by AajTak, Dainik bhaskar, Business Standard and Mathrubhumi on Dec 2024
Conversation with Sabloo Thomas

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu